Imam Mehdi Ki Pehchan Kaisy Hogi? Imam Mehdi Kon Sy Moujzat Karain Gy.

 امام مہدی کی پہنچا ن کیسے ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟



امام مہدی کا ظہور ہو گا تو لوگ اُن کو دیکھ کر کہیں گے کہ ہم نے اِن کو دیکھا ہوا تھا، مگر کچھ لوگ کہیں گے کہ کیاا آپ واقعی امام مہدی ہیں؟

جب امام مہدی  کا ظہور ہو گاتو امام مہدی  فرمائیں گے کہ جو آدمؑ کو دیکھنا چاہتا ہے، وہ مجھے دیکھے۔ جو نوحؑ کو سننا چا ہتا ہے، وہ مجھے سُن لے۔جو موسٰیؑ کو ملنا چاہتا ہے،وہ  مجھ سے مل لے۔جو ابراہیمؑ کو پانا  چاہتا ہے، وہ مجھے پالے۔ اے لوگو! اگر میرے جَد محمد ﷺ کی ذیارت کرنا چاہتے ہو ، تو میری زیارت کر لو۔تو لوگ پو چھیں گے  کہ کیا اپ واقعی ہی امام مہدی ہیں۔ اپ کیسے ثابت کرسکتے ہیں  کہ اپ ہی  امام مہدی ہیں؟

 امام مہدی ایک ثبوت پیش کریں گے ، امام ؑ کے ہاتھ میں ایک عصا ہو گا، جو کہ جنت کی ایک شاخ ہو گی۔ امام مہدی زمین میں جہاں جہا ں عصا ماریں گے، وہاں وہاں پودے نکل آئیں گے، اور فوری ہی درخت بن جا ئیں  گے۔ اور امام مہدی کی امامت کی گواہی دیں گے۔ اور امام مہدی کے پاس وہ علم ہو گا جو حضرت محمد ﷺ نے امام علی ؑ کو دیا تھا۔ ہاتھ میں وہ تلوار ہو گی  ، جو آپ کے دادا علی ابنِ ابی طالب نے اپنے ہا تھوں میں اُٹھا ئی ہوئی ہوتی تھی۔وہ تلوار اور الم لوگوں سے مخا طب ہو کر کہیں گے کہ آج ہم سہی ہاتھوں میں موجود ہیں۔اللہ تعٰالٰی امام مہدی کے ہاتھ میں شفاء رکھے گا۔ امام مہدی جس کو ہاتھ لگائیں گے، اُس شخص سے لاعلاج مرض دور ہو جا ئے گا، اپ کا وجود شفاء ہو گا۔ پھر سید حسنی  امام مہدی کے پاس اکر کہیں گے ، اگر اپ واقعی سچے ہیں تو رسولﷺ کی ذِرّا دیکھا ئیں گے ۔ اِس کے بعد امام وہ ذِرّا سید حسنی کو دیں گے تو وہ یہ ذِرّا دیکھ کے لرز جا ئیں گے۔ سید حسنی وہ ذِرّا پہننے کی بار بار کوشش کر یں گے، مگر وہ ذِرّا پو ری نہیں اُترے گی۔ دوسرے لوگ بھی آکر  وہ ذِرّ ا پہننے کی کو شش کریں گے ، لیکن کسی کے جسم پر بھی ذِرّا پوری نہیں اُترے گی۔ پھر امام ؑ اپنے جسم مبارک پر  یہ ذِرّا ذیب تن کر یں گے۔ اُن کا جسم نور کی مانند چمکتا رہے گا۔ لو گ اُن کے ہاتھوں کو چومیں گے۔  پھر آسماں سے 313 فرشتے اُتریں گے، اور امام کے ہاتھ پر بیت کریں گے۔ یہ وہ فرشتے ہوں گے جنہوں نے حضرت نوحؑ کی کشتی کو بچایا تھا،  حضرت ابراہیمؑ کی آگ کو ٹھنڈا کیا تھا،  حضرت مو سٰی کی قوم کو گہرے پانی سے پار لگایا تھا۔

پھر اُس کے بعد  حضرت عیسٰی امام مہدی کی گواہی دیں گے کہ  یہ آخری حجّت ہیں۔ اور پھر آسماں سے 4000 فرشتے اُتریں گے ،اور پوری دنیا میں یہ پیغام سنایا جائے کاکہ آئو امام مہدی کا ظہور ہوگیا ۔ لوگ سوچیں گے، لوگ غوروفکر کریں گےکہ اب کیا  امام کے پاس جائیں ساتھ کھانے پینے کا سامان بھی لے کر جائیں۔ پھر ساتھ ہی یہ صدا آئے گی کہ اپنے ساتھ کھانے پینے کا سامان نہ لانا۔ کیو نکہ امام مہدیؑ کے پاس حضرت مو سٰی ؑکے وہ پتھر موجود ہیں۔ اگر یہ زمیں پر گِرے تو اِس سے 12نہرے نکلتی ہیں۔ جو اِن سےپانی پیتا ہےنہ تو اُسے بھوک لگتی ہے اور نا ہی پیاس۔ دنیا میں اللہ نے علم کے 27  حروف خلق کیے ہیں، جب سے دنیا بنی ہے اُس وقت سے لے کر اب تک اتنی جِدتّ کے بعد بھی صرف 2ہی حرف دنیا کے پاس علم ہو گا۔ امام مہدی باکی 25حرف ظاہر کریں گے، دنیا اِس علم کو یکھ کر حیران رہ جائیں گی۔ سب کے سب سائنسدان امام کی امامت کو قبول کر یں گے۔امام مہدی کا ظہور اللہ کے گھر سے ہو گا۔ امام مہدی پہلا خطبہ خانہ کعبہ سے دیں گے، پھر اپ روضہ رسول ﷺ کی طرف رخصت ہوں گے، پھر وہا ں سے کوفہ کی طرف روانہ ہوں گے۔اپؑ کی حکومت 309 سال تک زمین پر قائم ہو گی۔  زمین سے امیر اور غریب کا فرق ختم ہو جائے گا، لوگ ایک دوسرے کا دِل نہیں توڑیں گے، کوئی بھی کسی پر ظلم نہیں کرے گا، ہر کوئی ایک دوسرے کا احساس کرے گا، محبت علم کے ساتھ زندگی گزارے گا۔ یوں یہ دنیا جنت کا عکس بن جائے گی۔

حدیث نبیﷺ ہے کہ:  میری اُمت کے آخر میں مہدی ظہور کرے گا۔ 

خداوند اُس کو  بارش عطا کرے گا۔ زمین اپنے نباتات کو پڑوان چڑہائے گی۔ مال کمی اور ذیادتی کے بغیر  اور مساوات کے ساتھ عطا ہو گا۔ مال مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا، اُمت سربلند ہو گی اور عظمت پائے گی۔

Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box.

Previous Post Next Post

Science and Technology