آزاد کشمیر بھارت کا حصہ ہے ، اب ہمیں کشمیر واپس لینا ہی ہوگا، بھارتی وزیرِدفاع
ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے کہ ہمارے بابا امرناتھ ہندوستان کے کشمیر میں ہیں اور ماں شاردا شکتی ایل او سی (لائن آف کنٹرول) کے اُس پار ہیں۔انہوں نے ایک خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ کشمیر ہمیشہ ہمارا تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ: یہ کیسے ممکن ہے کہ بابا امرناتھ یہاں ہیں اور ماں شاردا شکتی پاکستان میں ہوں؟ انہوں نے کارگل جنگ کے حوالے سے منعقد تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔
اِنہوں نےیہاں پر یہ بات اِس لیے کی ہے کیونکہ کشمیر کا لفظ نکلا ہے رِشی کشپ سے۔ اور رِشی کشپ کو کشمیری پنڈت بہت زیادہ مانتے ہیں ۔کشمیری پنڈت یہ مانتے ہیں کہ ان کے لئے تین زیارتیں بہت زیادہ ضروری ہیں،ان کے مذہب میں یہ بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ان تین زیارتوں میں شامل ہے امر ناتھ مندر، مارٹنڈ سَن، اور شردہ شکتی پیتھ (جو کہ پاکستان میں ہے)۔
ہندو مذہب میں شردہ شکتی ماں کا مندر بہت اہمیت کا حامل ہے کیو نکہ شیو جی کے لیے بہت زیادہ ضروری تھی( یہ سب ہندو مذہب کے لیے اہم شخصیات ہیں)۔ یہ جو مندر ہے شردہ شکتی یہ بس انڈین سائیڈ سے 10کلو میٹر دور ہے۔ اور بہت بار انڈیا میں اِس حصے کو قبضانے کے منصوبے بنا ئے جا تے ہیں۔ اور اس کو واپس لینے سے چین بھی بیچ میں نہیں آئے گا، کیونکہ اِس سے اتنا کوئی فرق پڑے گا نہیں۔
2018 میں پاکستان کی حکومت بدلنے کے بعد عمران خان نے کہا تھا کہ جس طرح کرتار پور کوریڈور بنایا گیا ہے اس کی طرح ہی شکتی پیٹھ کوریڈور بنایا جا ئے گا، تا کہ انڈیا کے لوگ اپنے مندر آسکیں۔لیکن پاکستانی آرمی نے یہ کوریڈور بنانے سے منع کردیا اور ایسا کوئی پروجیکٹ شروع نہیں کیا گیا۔ انڈیا کے نزدیک یہ سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان کشمیر کو لے کے اچھا سوچ ہی نہیں سکتا اور نہ ہی کشمیر کی وجہ سے کبھی ان کے تعلقات بہتر ہوں گے۔
انہوں نے یہ بیا نات ایسے ہی نہیں دیے کیو نکہ 26 جو لا ئی کو کارگل کی جنگ کی یاد میں یہ با ت کی کہ پا کستان بھروسے کے لا ئق نہیں، اور کشمیر پورا ہما را ہے۔ اِن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستا ن کبھی بھی حملہ کر سکتا ہے، جس طرح کارگل میں حملہ کیا تھا اور اِس میں پاکستان کا بہت نقصا ن ہوا ، پاکستان کے 91000سپا ہی قبضہ لیے گئےتھے۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کارگل کی جنگ میں امریکا کو یہ ڈر تھا کہ جنگ کے دوران انڈیا پا کستان کا کشمیر واپس نا لے لے۔ اور یہ ڈر صرف کارگل میں نہیں تھا، بلکہ 1971 میں جب بنگلہ دیش پاکستان سے الگ ہوا اور ایک الگ ملک بن گیا تب بھی امریکا کو یہ ڈر تھا جس طرح مشرقی پاکستان الگ ہوا ہے، کہیں انڈیا پاکستان کا کشمیر بھی واپس لے لے گا۔ انڈیا کی تا ریخ میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جس طرح پاکستان کے 91000 سپاہیوں کو قبضہ کیا تھا ، تب انڈیا آرام سے پاکستان سے اپنی کشمیر کی زمین واپس لے سکتا تھا۔ لیکن انڈیا نے یہ موقع ہا تھ سے جانے دیا۔
اب دلچسپ با ت یہ چین اور امریکا یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کا کشمیر انڈیا واپس لے لے۔ چین اِس لیے نہیں چاہتا کیو نکہ کشمیر سے اُسےبراہ راست لنک ملتا ہے پاکستان کا۔اب بات یہ کہ امریکا یہ کیوں نہیں چاہتا تو امریکا اِس لیے نہیں چاہتا کیو نکہ اگر انڈیا پا کستان کا کشمیر لے لے تو وہ بہت حد تک طاقت ور ہو سکتا ہے، لیکن امریکا صرف یہ چا ہتا ہے کہ انڈیا صرف چین کو مات دے، البتہ خود اتنا مضبوط نہ ہو جائے کہ چین کے ساتھ ساتھ انڈیا بھی امر یکا کہ لیے مسئلہ بن جا ئے۔
کشمیرانڈیا کا ہونا چاہیے یا پاکستان کا، امریکا میں اِس مسئلہ کو لے کر دو رائے پائی جا تی ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کہ پاس ہی رہنا چاہیے، اور کچھ امریکی سیا ست دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کی اگر کشمیر کایہ حصہ انڈیا کا ہوتا تو انڈیا آسانی سے مدد کر سکتا امریکا کی افغانستا ن کے معاملہ میں۔
اِس طرح دیکھا جائے تو پاکستان کا کشمیر اِس خطےکے لیے بہت زیادہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انڈیا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنا کشمیر پاکستان سے لے کر رہیں گے، اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا کشمیر درحقیقت انڈیا کا ہی ہے، بس اِس پر دائرہ کار ہمارا نہیں ہے، وہ بھی جلد آجائے گا۔ انڈیا کو کشمیر پاکستان سے واپس لینے کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں ، اگر پاکستان کا کشمیر انڈیا کے پاس جاتا ہے تو اس راستے سے وہ بہت سے ملکوں سے آسانی سے ٹریڈ کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی روس سے براہ راست کنیکٹ ہو سکتے ہیں، اور اِن کو اِن کی ذیارتیں بھی واپس مل سکتی ہیں۔
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.