Pakistan ke Army Chief ne America se madad mang li, Ab kya ho ga Paksitan ka Mustaqbil..?

پاکستان کے آرمی چیف نے امریکہ سے مدد مانگ لی، اب کیا ہو گاپاکستان کا مستقبل۔۔؟   

پاکستان کے آرمی چیف نے براہ راست  امریکہ سے مدد مانگی ہے کہ ہمیں اِس مشکل وقت  سے  نکالا جا ئے، اقتصادی بحران سے ملک کی حالت لگا تا ر بد تر سے بدترین ہو تی جا رہی ہے۔ پاکستانی آرمی چیف امریکہ سے اپیل کر رہے ہیں کی اِن کی مدد کی جا ئے، IMF کو کہا جائے کہ  فنڈز ریلیز کیے جا ئیں۔کیوں کے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر لگاتار گرتے چلے جارہے ہیں ۔کچھ عرصہ قبل تک پاکستان کے فاریکس ریزرو 9 بلین ڈالر کے آس پاس تھے، اب یہ  اُس سے بھی زیادہ گر کر 8.5 بلین ڈالر کے آس پاس گھوم رہے ہیں ۔ پاکستانی اِسٹبلیشمنٹ کو ڈر اِس چیز کا ہے کہ اگر اسی طرح اقتصادی بحران چلتا رہا تو  پاکستان کو اپنی ساری درآمدات بند کرنی ہوں گی۔جو حال ابتدائی طور پر سری لنکا کا ہوا تھا جہاں پر تیل،ڈیزل،ختم ہو چکا تھا ،لوگ اپنے گھروں میں بند ہو کر رہ گئے تھے گاڑیوں کا کوئی فائدہ نہیں رہا تھا ہے، بہت ذیا دہ امکا ن ہیں کہ پاکستان کے حالات بھی ایسے ہو جا ئیں۔ پاکستانی آرمی کا یہ جو ڈر ہے یہ جائز ہے،کیونکہ یہ بلاوجہ امریکہ سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں ،پاکستان کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں اس وقت  239.11پاکستانی روپیہ  تک جا چکی ہے۔ اس کے مقابلے انڈیا کا روپیہ 80 سے 79 انڈ ین روپی پر آگیا ہے۔


ہر سال Fragile States Index شائع ہوتا ہے اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ کونسا ملک کتنا کمزور ہے، کس  ملک کے کتنے زیادہ امکانات  ہیں کہ وہ بکھر جائے۔ اِس سال بھی  یہ شائع کیا گیا ہے، اور اِس کے حساب سے  انڈیا بہت STABLEملک ہے، ترکی سے بھی زیا دہ۔اِس کے بر عکس پا کستان کی ر ینک بہت بُری ہے،   پاکستان کی رینک , نو رتھ کوریا  اور فلسطین  سے بھی زیادہ  بُری ہے۔ پاکستان  کے مقابلے یہ مما لک زیادہ مضبوط ہیں۔  اِس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان پر ٹوٹل قر ضہ 250  بلین ڈالر  کاہے، اور یہ خطرناک صورتِ حال ہے۔ اِس کے مقابلے  سری لنکا  کا قرضہ بہت  کم تھا۔ پاکستان نے ابھی تک اپنے اپ کو دیوالیہ کہا نہیں ہے۔ 

اگر پاکستان کی مدد کو کو ئی  ملک نا آیا اور اقتصادی بحران  اِسی طرح چلتا  رہا تو پاکستان کا حا ل سری لنکا سے بہت زیادہ بُرا ہو گا۔ 

پاکستانی  کر نسی  لگا تار گڑتی جا رہی ہے،  ملا زمت کے مو اقع کم ہو تے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں مہنگا ئی   21.32% فیصد  تک پہنچ چکی ہے، اور اگے مہنگا ئی کی صورتِحال اور بد تر ہوتی جا رہی ہے، اِس کی سَب سے بَر ی وجہ  تیل کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔ پاکستان کے سابقہ وزیر اعظم اور مو جو دہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ روس سے سستا تیل خر یدے گے، لیکن حقیقت میں ایسا بلکل بھی نہیں ہوا۔ 

پاکستان کا دوست چین سے بھی مدد   آنے کے کوئی امکانات نظر نہیں آرہے، کیو نکہ چین کے اپنے حالات نہیں ٹھیک وہ اپنے ملک کی آرمی  کو  بچا نے کے لیے مختلف امکانات  کر رہے ہیں۔2021 میں جب پاکستان کے ڈیم کے نزدیک   چینی  لوگ ہلاک ہو ئے تھےتو   اب پاکستان کو چین کو دینے پڑیں گے 11.5 بلین ڈالر ۔

پاکستان کا IMFسے معاہدہ ہوا تھا کہ پاکستان کو 6 بلین ڈالر  کچھ عرصے کی اقساط میں دیے جا  ئیں گے لیکن پاکستان میں حکومت کے عدم استحکام  کی وجہ اور  پاکستان کی حکومتIMF کی ساری شرائط نہیں مان رہی ہے  جس کی وجہ سے  IMF کا پو را  پیسہ پاکستان میں نہیں آیا۔ پاکستانی آرمی چیف نے آمر یکا سے در خواست کی ہے کی ہے کہ  IMF پر اپ کی اثر و رسوخ ہے، تو اُسے کہا جائے کہ 1.17 بلین ڈالر پاکستان کو دیے جائیں، اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اپ کو اِس چیز کا ڈر ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام ہے، تو اِس کے لیے Charter   of    Economy  سائن کروا لیا گیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کی تمام پارٹیز اکھٹی ہو جا ئیں گی، موجودہ حکو مت پر اپوزیشن کی وجہ سے کوئی دبائو نہیں ڈالا جائے گا، اور سب مل کر پاکستان کو اِس مشکل وقت سے نکا لیں گے۔ 

اب بات یہ ہے کہ کیا پاکستان کا روپیہ ریکور کرے گا؟ ،تو جی ہاں اگر امریکہ سے مدد آتی ہے اور پاکستان اس مشکل وقت سے نکل جاتا ہے تو پاکستان کا روپیہ ریکور کرسکتا ہے لیکن اس میں بھی اگر تمام پارٹی اکٹھے ہو کر لے ورنہ کسی نے بھی اگر بیچ میں ملک کے ساتھ غداری یا بے ایما نی  کی تو ملک کی حالت اور زیادہ خراب ہو سکتی ہے ۔ 

حیرانگی  اِس بات پر ہوتی ہے کہ پاکستان کو اس قدر تباہ کر چکے ہیں کہ اب آج سب ایک ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔ عوام کی اس سب میں کیا غلطی تھی، عوام ہی کیوں سب سے زیادہ پِس رہی ہے ، ذرا سوچئے اور بتائے گا کہ عوام کے ساتھ سب کیوں ہوا؟

Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box.

Previous Post Next Post

Science and Technology